ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بھٹکل انجمن ڈگری کالج اینڈپی جی سنٹر کے ایم کام فائنل میں 100فی صد نتائج

بھٹکل انجمن ڈگری کالج اینڈپی جی سنٹر کے ایم کام فائنل میں 100فی صد نتائج

Wed, 25 Nov 2020 16:58:06    S.O. News Service

بھٹکل:25؍نومبر(ایس اؤ نیوز) انجمن ڈگری کالج اینڈ پی جی سنٹر بھٹکل کے شعبہ کامرس نے  ایم کام فائنل سمسٹر میں صدفی صد نتائج حاصل کرتے ہوئے پھر ایک بار تعلیمی قابلیت منوانے میں  انجمن کامیاب ہوگیا ہے۔کرناٹک یونیورسٹی دھارواڑ کی جانب سے ستمبر اکتوبر 2020میں ایم کام فائنل کے امتحانات منعقد ہوئے تھے۔ طلبا کی بہترین کارکردگی پر انجمن انتظامیہ ، پرنسپال ، لکچررس وغیرہ نے مبارکبادی پیش کی ہے۔

پریس ریلیز جاری کرتے ہوئے انجمن کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ ایم کام فائنل امتحانات میں کالج کی طرف سےکل 37طلبا شریک ہوئے تھے۔ جن میں 10طلبا امتیازی ، 26فر سٹ کلاس اور ایک سکینڈکلاس میں کامیاب ہوئے ہیں۔

کالج کی سطح پر ٹاپ پانچ طلبا کے نام اس طرح ہیں۔ رمیا سبیا نائک 73.60فی صد، سواتی کیشوو کھاروی 73.40فی صد، عائشہ ندا غلام سرور 73.20فی صد، لکھیتا آنندا نائک 72.80فی صد اور مادھوری گنپتی نایک 72.40فی صد 


Share: